نشے میں دھت باپ نے 2 سالہ بیٹی کاگلا گھونٹ ڈالا

ا باپ اللہ رکھا نشے میں دھت تھا۔
کیپشن: ا باپ اللہ رکھا نشے میں دھت تھا۔

ایک نیوز نیوز: خیرپورٹامیوالی میں تھانہ عنائتی کی حدود میں ظالم سوتیلے باپ نے دو سالہ بچی کو قتل کر ڈالا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بچی کی شناخت نمرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بچی کی والدہ  کا کہنا ہے کہ اس کا سوتیلا باپ اللہ رکھا نشے میں دھت تھا۔ نشے میں دھت اللہ رکھا نے دو سالہ نمرہ کو گلہ دبا کر قتل کیا ہے۔ 

پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہےلیکن واردات کے بعد ملزم اللہ رکھا موقع سے فرار ہو گیا ہے۔  تھانہ عنائتی کی پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کو  جلد از جلد قانون کی گرفت میں لیکر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر 2سالہ نمرہ کی لاش کو ٹی ایچ کیو خیرپورٹامیوالی منتقل کر دیا ہے۔  

 https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2022-10-25/news-1666691289-8930.jpeg