بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلنے دیں ،روکیں مت، جدید تحقیق

video games best for children
کیپشن: video games best for children
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: جدید تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کی یادداشت بہتر ہوتی ہے اور موٹر سکلز پر ان بچوں کا بہتر کنٹرول ہوتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کے دماغی افعال کو جانچنے کیلئے کی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے گیمرز دماغی افعال کے کچھ ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

امریکی وفاقی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز کی ڈائریکٹر نورا وولکو  کا کہنا ہے کہ  مطالعہ ویڈیو گیمز کھیلنے اور دماغی نشوونما کے درمیان تعلق کے بارے میں ہماری بڑھتی ہوئی سمجھ میں اضافہ کرتاہے۔

اس تحقیق میں ایڈولسنٹ برین کوگنیٹو ڈیولپمنٹ (ABCD) اسٹڈی کے ڈیٹا کا استعمال کیا گیا، جس کا آغاز 2018 میں کیا گیا تھا۔ اس میں 9 اور 10 سال کی عمر کے 2,217 بچوں کا ڈیٹا شامل تھا۔ اس تحقیق میں نوجوانی میں قدم رکھتے بچوں اور اس کے دماغی اثرات کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

شرکاء کو وقتاً فوقتاً تشخیص کے مراحل سے گزارا جاتا ہے جس میں دماغی امیجنگ، علمی کام، دماغی صحت کی اسکریننگ، جسمانی صحت کے امتحانات اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں۔

 تحقیقی ٹیم نے گروپ کو ویڈیو گیمرز (وہ بچے جو ہفتے میں کم از کم 21 گھنٹے کھیلتے ہیں) اور غیر ویڈیو گیمرز (وہ بچے جنہوں نے ہفتے میں کوئی ویڈیو گیم نہیں کھیلا) میں تقسیم کیا۔ وہ بچے جو صرف کبھی کبھار کھیلتے تھے مطالعہ میں شامل نہیں تھے۔

مطالعے میں پایا گیا کہ ویڈیو گیمرز نے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کی دماغی سرگرمی کے نمونوں میں بھی غیر گیمرز کے مقابلے فرق تھا، جب وہ ٹیسٹ کر رہے تھے تو ان کی دماغی سرگرمیوں میں توجہ اور یادداشت کے ٹیسٹ کو شامل کیا گیا تھا۔