وزیر نے سب کے سامنے خاتون کےمنہ پرتھپڑ دے مارا

Oct 25, 2022 | 12:31 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست کرناٹک میں وزیر نے اراضی الاٹمنٹ لیٹر  دینے کے دوران منت سماجت کرنے والی خاتون کے منہ پر تھپڑ مار دیا  سوشل میڈیا صارفین میں غم وغصہ، وزیر کو معافی مانگنی پڑی۔

اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ خاتون اراضی تقسیم میں اپنا نام شام نہ ہونے پر احتجاج کررہی تھی تاہم وزیر نے منہ پر  تھپڑ دے مارا جس سے خاتون ھجوم کے سامنے گر پڑی۔ تاہم ا سکے باوجود اس نے اٹھ کر وزیر کے پاؤں چھوئے۔اس پرلوگوں میں شدید غم وغصہ پیدا ہوگیا۔

ین ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق عوامی غصے پر وزیر کو بعد میں معافی مانگنےپر مجبور ہونا پڑا۔ دوسری طرف بعض حلقوں نے وزیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں