منگیتر کے ہاتھوں جھلسنے والی لڑکی جاں بحق

Oct 25, 2022 | 11:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں گزشتہ روز منگیتر کے ہاتھوں جھلسنے والی لڑکی  ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ  کوٹ لکھپت میں نوجوان نے شادی سے انکار پر منگیتر پر   پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔پولیس حکام کے مطابق 22 سالہ کرن نامی لڑکی  نے خرم نامی لڑکےسے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے لڑکے نے غصہ میں آ کر اپنی منگیتر  پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی۔ 

نوجوان لڑکی کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں  طبی امداد دی گئی لیکن کرن زخموں کی تاب نا لا سکی اور ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

 لڑکی کے والد سلطان کی مدعیت میں نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن ملزم خرم فرار ہو گیا ہے اور تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے اور جلد از جلد ملزم کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ ملزم کیخلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

مزیدخبریں