بادشاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو وزیر اعظم مقرر کر دیا

Oct 25, 2022 | 10:23 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: رشی سُونک آج برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ جس کے ساتھ ہی وہ برطانیہ کے 57ویں وزیرِ اعظم مقرر ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے  مطابق وزیرِ اعظم لز ٹرس نے برطانوی بادشاہ سوم سے ملاقات کی اور بطور وزیر اعظم عہدے سے استعفی دے دیا۔  لز ٹرس نے ڈاؤئننگ اسٹریٹ کے باہر خطاب کیا اور  بادشاہ چارلس سوم کو بکنگھم پیلس میں استعفی جمع کروایا۔ جس کے بعد رشی سُونک بکنگھم پیلس میں گئے اور وہاں جا کر بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات کریں گے جس کے بعد بادشاہ چارلس سوم ان کو حکومت بنانے کی دعوت دی اور وہ انہوں نے اس دعوت کو منظور کر لیا جس کے بعد وہ  برطانیہ کے 57 ویں وزیر اعظم بن جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ رشی سونک گزشتہ 3 ماہ کے دوران برطانیہ کے تیسرے وزیرِ اعظم مقرر ہوں گے جبکہ وہ اس سے قبل برطانیہ کے وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں