ایک نیوز نیوز: پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے دوسرے جزوی سورج گرہن کا آغاز ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا تھا۔
پاکستان میں بھی سورج گرہن جزوی طور پر دکھائی دے رہا ہے جبکہ یہ پاکستان کے علاوہ یورپ، شمالی افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، مغربی ایشیاء میں بھی دکھا جا رہاہے۔
پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا اختتام 6 بج کر 2 منٹ پر ہو گا، سب سے زیادہ جزوی سورج گرہن سہ پہر 4 بجے دیکھا گیا۔
مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات:
محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں سورج گرہن سہ پہر 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 20 منٹ پر ختم ہو گا۔
اسلام آباد میں سورج گرہن 3 بج کر 43 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام پزیر ہو گا۔
کوئٹہ میں سورج گرہن 3 بج کر 44 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 51 منٹ پر ختم ہو گا۔
پشاور میں سورج گرہن 3 بج کر 41 منٹ پر شروع ہونے کے بعد 5 بج کر 28 منٹ پر اختتام پزیر ہو گا۔
کراچی میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 57 منٹ پر جبکہ اختتام 5 بج کر 56 منٹ پر ہو گا۔