آصف زرداری کی اداروں کیخلاف نعروں پر مذمت

Oct 25, 2022 | 09:44 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سابق صدر آصف علی زرداری نے  لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں  اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت  مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ   ایک شخص کی ہر تقریر سیاست کے بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔

آصف زرداری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کہ ایک شخص نے اس ملک کو گالیوں اور نفرت کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے۔ اس کی ہر تقریر سیاست کی بجائے نفرت سے بھری ہوتی ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کا مزید  کہنا تھا کہ اس شخص کے تانے بانے جہاں ملتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔  وہ کس کے کہنے پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہا ہے ہمیں معلوم ہے۔  ہمارے نوجوان اور افسران اپنی جانوں کا نذرانہ اسی وردی میں دے رہے ہیں اور انہی کیخلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔ ان کے خلاف نعرے قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں