ایک نیوز نیوز : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اعظم نذیر تارڑ نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر مزید کام نہیں کرسکتا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں وفاقی وزیرکی موجودگی میں نعرے بازی کی گئی تھی جس پر مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے،جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے،ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔