دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے تاریخ رقم کردی 

Oct 25, 2022 | 00:03 AM

ایک نیوز نیوز :دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے 10 دن کی آمدنی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ،10 دن میں100 کروڑ سے زائد بزنس کرکے پاکستان سنیما میں تاریخ رقم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے  10 دن میںپاکستانی سنیما کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم کی آمدنی کے حوالے سے ایک پوسٹر شیئر کیا اور فلم کی نمائش کے بعد  شائقین کے زبردست  ردعمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دوسرے ہفتے کے صرف پہلے جمعے کو تمام ریکارڈ توڑ کر 2 کروڑ 55 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ برطانیہ، بھارت اور عرب امارات سمیت دیگر بین الاقوامی میڈیا پر بھی فلم کے بھر پور چرچے ہیں۔

مزیدخبریں