ویب ڈیسک:ایک طرف بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں احتجاجی قافلہ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے، تو دوسری جانب پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔
حکومت کی جانب سے امیر مقام، ایاز صادق، محسن نقوی اور رانا ثناء اللہ مذاکرات میں شریک ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسد قیصر، شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر مذاکرات کر رہے ہیں۔
یہ مزاکرات منسٹر انکلیو میں جاری ہیں اور کچھ دیر میں حتمی اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں متفقہ طور پر دھرنا پوائنٹ فائنل کیا جائے گا، ممکنہ طور پر پشاور موڑ کو دھرنا پوائنٹ ڈکلیئر کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنا پوائنٹ ڈکلئیر ہونے کے بعد حکومت مظاہرین کی راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کرے گی۔
مظاہرین بھی پشاور موڑ سے آگے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی نہیں کریں گے۔
حکومت کے پی ٹی آئی سے مذاکرات، دھرنے کا مقام متعین
Nov 25, 2024 | 20:12 PM