ایک شخص  جماعت کے ذریعے پورا ملک یرغمال بنا رہا ہے، ملک محمد احمد خان

Nov 25, 2024 | 15:59 PM

ویب ڈیسک:سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی بھلائی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا کہ خدارا اسے زبردستی روکے، ان پر ایک چھوٹے سے واقعے کا الزام نہیں بلکہ 9 مئی کا الزام ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک، ملک کی فوج اور اداروں پر حملہ کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ بلوائیوں کو لے کر وفاق پر حملہ آوور ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں۔

اسلام آباد میں احتجاج کیلئےپی ٹی آئی کا قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے ایم ون پر روانہ ہو گیا ہے۔

بشریٰ بی بی کی گاڑی پی ٹی آئی قافلے کے آگے آ گئی۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہزارہ انٹرچینج پر شلینگ کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور آرام کریں گے اور کھانا کھائیں گے، فریش ہونے کے بعد وہ روانہ ہوں گے۔ 

مزیدخبریں