حماس نے یرغمالیوں کے دوسرےگروپ کی رہائی مؤخرکردی

 حماس نے یرغمالیوں کے دوسرےگروپ کی رہائی مؤخرکردی
کیپشن: Hamas delayed the release of the second group of hostages

ویب ڈیسک:اسرائیل کی جانب سے عارضی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی  پر  حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کردی۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، اس لیے فوری طور پر  یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کر رہے ہیں۔
القسام بریگیڈز کے مطابق یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک  اسرائیل شمالی غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کے داخلے سے متعلق معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کرتا۔
القسام بریگیڈز کا کہنا ہےکہ اسرائیل کو  امدادی ٹرکوں کے داخلے سے متعلق معاہدے کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا اور  معاہدےکے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سینیئر قیدیوں کو شامل کرنا ہوگا۔
دوسری جانب  یرغمالیوں کے دوسرے گروپ کی رہائی مؤخر کرنے پر اسرائیل نے حماس کو دھمکی دی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے دھمکی دی گئی ہےکہ حماس نصف شب  تک یرغمالیوں کو رہا کرے یا حملوں کے لیے تیار ہوجائے۔
خیال رہے کہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کو آج 14 یرغمالیوں کو رہا کرنا تھا۔