الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی،نگران وزیراعظم

الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی،نگران وزیراعظم
کیپشن: There will be no change in the date of the election, said the Prime Minister

ویب ڈیسک :نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ عام انتخابات 8فروری کو ہوں گے ،تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا نجی ٹی پرانٹرویو میں کہنا تھاکہ  الیکشن کمیشن8فروری کے لحاظ سے تیاری کررہا ہے ۔اپنی ذمہ داری بخوبی ادا کرینگے۔سکیورٹی کے چیلنجز تو ہیں،الیکشن کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ماضی میں وزیر مملکت نہ بننا میرے درست ثابت ہوا۔بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں ۔ اس وقت ملک میں سکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں۔

انوارالحق کاکڑ کاہنا تھاہ  مغربی بارڈر پر جو صورتحال بن رہی ہے وہ بہت سنجیدہ ہے ۔اس صورتحال کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہے ۔ تاہم میں سکیورٹی چیلنجز کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑ رہا۔

نگران وزیراعظم کاکہنا تھاکہ  ووٹ لینے کیلئے محرومی کارڈ کا استعمال کیا جارہا ہے۔حکومت شفاف الیکشن یقینی بنائے گی۔ نگران حکومت کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ نگران حکومت کسی ایک سیاسی جماعت کو فیور نہیں کررہی۔

انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے۔ اگلے2ماہ میں بھاری اور متاثر کن غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں ۔