ویب ڈیسک: پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے بلوچستان کے ترین قبائل کے رہنماؤں اور عمائدین نے ملاقات کی۔
جہانگیر ترین سے سعد اللہ جان ترین، محب اللہ ترین، ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے ملاقات کی، ملاقات میں سندھ سے ڈاکٹر سلیم پٹھان بھی موجود تھے، قبائل رہنماؤں اور عمائدین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ملک سعد اللہ جان ترین کو استحکام پاکستان پارٹی بلوچستان کا صدر نامزد کردیا گیا، ریحانہ حبیب بلوچ آئی پی پی ویمن ونگ بلوچستان کی صدر نامزد کردی گئیں، پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین کی مشاورت سے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔
جہانگیر خان ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا، اس موقع سینئر رہنما آئی پی پی عون چودھری، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔