25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا آغاز

Nov 25, 2023 | 22:08 PM

ویب ڈیسک:پنجاب بھر کے 25 لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ پراجیکٹ کا آغاز، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کیا ۔
ڈیجٹیل مانیٹرنگ اور کرائم کنڑول کے لئے لاہور میں 4لاکھ پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ بھی مکمل ،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سیٹی اتھارٹی کینٹین کی اپ گریڈیشن اور ان ڈور گیمنگ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی کینٹین اور کچن کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیف سٹی اتھارٹی ایئر کوالٹی انڈیکس مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا۔دریافت کرنے پر 23,24 اور 25نومبر کا اے کیوای ڈیٹا پیش کیا گیا
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے آفس میں خصوصی اجلاس،اضلاع اور تحصیلوں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ ڈی ای سی تھری کی اصولی منظوری دیدی ،اضلاع اور تحصیلوں میں ڈیجیٹل نگرانی، ای چالان، ٹریفک کنٹرول اور چہروں کی شناخت بھی کی جا سکے گی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی پہلے  فیز میں ڈی ای سی تھری پراجیکٹ کیلئے شہروں کے انتخاب کی ہدایت کردی ۔اجلاس میں فیصل آباد، گوجروانوالہ،راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی ئی کہ  لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر 60کیمرے لگا کر ڈیجیٹل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔ لاہور کے زیر تکمیل 7میگا پراجیکٹ پر سیف سٹی کیمروں کی تنصیب جاری ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سی سی پی او، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں