یورپ،بھارت سےآئے سکھ یاتریوں کی سیف سٹیزاتھارٹی آمد

یورپ،بھارت سےآئے سکھ یاتریوں کی سییف سٹیزاتھارٹی آمد
کیپشن: Arrival of Sikh pilgrims from Europe, India at Safe State Authority

ویب ڈیسک: امریکہ،کینیڈا،بھارت و دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد،بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےصوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر کے ہمراہ سکھ یاتریوں کو سیف سٹی کا دورہ کروایا،منیجنگ  ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس نے سکھ یاتریوں کے وفد کو ”جی آیاں نوں“ کہا۔سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک کے جنم استھان، کرتاپور اور لاہور میں بہترین سکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔سکھ یاتریوں نے مذہبی مقامات کی بہترین سکیورٹی انتظامات پر آئی جی پنجاب اور سیف سٹی کا شکریہ ادا کیا۔

سکھ یاتریوں کاکہنا تھاکہ   پاکستان ہمارے لیے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے۔آئی جی پنجاب اور سیف سٹی نے جو مان سمان دیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔گردواروں کی دیکھ بھال کے لئے پنجاب حکومت اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سکھ یاتریوں نے پاکستان بلخصوص لاہوریوں  کی بھرپور مہمان نوازی کو بھی سراہا۔