کرکٹرامام الحق شادی کے بندھن میں بندھ گئے 

Nov 25, 2023 | 20:40 PM

ویب ڈیسک:کرکٹرامام الحق شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

کرکٹرامام الحق کاکہنا ہے کہ  اپنی بہترین دوست سے شادی کرکے  دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کیا۔

امام الحق کی بارات میں سابق کپتان بابراعظم سمیت دیگر کرکٹر ز نے شرکت کی ۔ دعوت ولیمہ کل ہوگی ۔

 قبل ازیں  امام الحق کی شادی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ، عثمان قادر، کامران اکمل، انضمام الحق، وقار یونس اور اظہر علی نے بھی شرکت کی تھی۔ 

 

مزیدخبریں