ایک نیوز:سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کل مال روڈ لاہور ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔
سی ٹی او مستنصر فیروز کہنا ہے کہ کل بروزاتوار صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکیں گے۔ شہری پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ پر سفر نہ کریں۔حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث پنجاب کے 10اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا ۔سکول ،دفاتر ،مارکیٹس بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے ۔بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو مارکیٹس شام 3بجے کھولنے کی اجازت دی گئیں تھیں جبکہ کل بروز اتوار لاہور کی تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔