ڈریسنگ روم میں حفیظ،بابراعظم،ذکا اشرف کےکھلاڑیوں کو مفید مشورے

ڈریسنگ روم میں حفیظ،بابراعظم،ذکا اشرف کےکھلاڑیوں کو مفید مشورے
کیپشن: Useful advice to the players of Hafeez, Babar Azam, Zaka Ashraf in the dressing room

ایک نیوز :ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی ڈریسنگ رووم میں مثبت تجاویز,ذکاء اشرف نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا،بابر اعظم نے بھی تجاویز دیں۔

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ  آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے کھلاڑی ان کی کنڈیشن سے آشنا ہوسکیں۔بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہئیے۔انکے کھلاڑیوں کو بھی چاہئیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں اور وہ بھی پاکستان آکر کنڈیشن سے آشنا ہوسکیں۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم خود کرکٹ میں بہت توجہ دیتے ہیں۔ ہمارا پریکٹس میچ بھی انکی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔جو اچھا ڈومیسٹک کا پرفارمر ہوگا اسکو موقع دینگے۔ 

ذکا اشرف کاکہنا تھاکہ بابر اعظم پوری دنیا میں سے شاندار بیٹرز ہیں اور باقی کھلاڑی بھی شاندار کھیلتے ہیں۔ ہم سب کھلاڑی ایک ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم سب نے ایک ہوکر چلنا ہے۔ ہماری ٹیم ہر فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے ۔ا ب ہماری ٹیم ایک ہوکر کھیلتی ہے تو اس سے بہت اچھے رزلٹس آتے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں بابر اعظم کے ساتھ ہیں دعا گو ہیں آپ ہمیشہ نمبر ون رہیں۔ بابر اعظم آپ کی صلاحتیں کوئی نہیں لے سکتا آپ قوم کا اثاثہ ہیں۔

بابراعظم کاکہنا تھاکہ ساری ٹیم وہی ہے جو نئے کھلاڑی آئے ہیں انکے لئے سنہری موقع ہے۔ جہاں پر جاتے ہیں کوشش کرتے ہیں وہاں پر صلاحتیں دکھاتے ہیں۔شان مسعود کے پاس بڑا اچھا موقع ہے کہ اپنی صلاحتیں دکھائیں۔حفیظ بھائی،عمر گل اورسعید اجمل کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔