حارث رؤف غیرمنصفانہ تنقید سے ذہنی اذیت کاشکار ہیں،خاندانی ذرائع

حارث رؤف غیرمنصفانہ تنقید سے ذہنی اذیت کاشکار ہیں،خاندانی ذرائع
کیپشن: Haris Rauf is suffering mental torture from unfair criticism, family sources

 ویب ڈیسک: فاسٹ بولر حارث رؤف ان دنوں اپنے اوپر ہونے والی شدید تنقید پر خاصے پریشان ہیں۔خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ۔
ذرائع کے مطابق نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے 20 نومبر کو ایک پریس کانفرنس میں  آسٹریلیا کے دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی حارث رؤف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے انکار پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 30 سالہ کرکٹر جس نے 4 سال قبل اپنے بین الاقوامی  کیرئیر کا آغاز کیا تھا، ہر طرف سے ہونے والی غیر منصفانہ تنقید سے پریشان اور مایوں ہوگئے ہیں۔
حارث رؤف ان دنوں نیشنل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کے لیے کراچی میں موجود ہیں اور ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے بہترین حالت میں رہنا چاہتے ہیں۔