عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکا اشرف کا ردعمل

عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکا اشرف کا ردعمل
کیپشن: Zaka Ashraf's reaction to Imad Wasim's retirement

 ویب ڈیسک:عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر ذکا اشرف نے سابق کرکٹر کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو محسوس کیا جائے گا۔ عماد وسیم کی وائٹ بال کرکٹ میں پرفارمنس ٹیم میں جیت کے لیے کلیدی رہی ہے تاہم ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور پی سی بی کی میجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آپ کی پاکستان کے لیے خدمات کا شکر گزار ہوں اور آپ کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔