ویب ڈیسک:فاسٹ بولر نسیم شاہ سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دی گئی جبکہ دوسری اور تیسری پک بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی ہیں۔