انتخابات،سیاسی رابطوں کیلئے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل 

انتخابات،سیاسی رابطوں کیلئے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل 
کیپشن: Formation of PPP committees for elections, political contacts

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف زرداری نے عام انتخابات کیلئے  سیاسی رابطوں کیلئے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیاسی رابطوں کیلئے نیئربخاری،قمرزمان کائرہ،فیصل کریم کنڈی،محمد علی شاہ باچا،ساجد طوری کو ٹاسک سونپاگیا ہے۔

سندھ میں سیاسی رابطوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی میں سعید غنی،ناصر شاہ،بلوچستان کیلئے کمیٹی میں چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ،صابربلوچ شامل ہیں۔

  آصف زرداری کی ہدایت پر رخسانہ بنگش کی جانب سے کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلامیہ جاری کردیا گیاکمیٹیاں فوری طور پر سیاسی شخصیات سے مزاکرات شروع کردیں گے۔