ایک نیوز: اسلام آباد کے قریب تفریحی مقام شاہدرہ میں اسکول بس کھائی میں جاگری جس میں خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ 20سے زائدطلبہ زخمی ہوئے۔
امریکن الائنس سکول شیخو پورسکول ٹرپ اسلام آباد کے تفریچی مقام شاہدرہ آیا تھا ۔ڈرئیور نے بس روڈ کی سائیڈ پر کھڑی کی اسی دوران گاڑی نے آہستہ آہستہ ریورس چلنا شروع ہو گئی اور روڈ سے نیچے جا گری۔بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے بس ڈرائیو ر ریاض شیخوپورہ کا رہائشی ہے ،حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو پولیس کلینک اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد طلبہ زخمی، جاں بحق خاتون ٹیچر کی شناخت 22سالہ ہانیہ کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو ترجمان کاکہنا ہے کہ پولی کلینک میں9سال سے 12سال کی عمر کے 3بچے زخمی حالت میں لائے گئے۔2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے ۔ایک بچےکی حالت تشویشناک ہے ۔
ریسکیو ترجمان کاکہنا ہے کہ بس حادثے کے 8زخمیوں کو پمز منتقل کیاگیاجس میں 6بچے اور 2اساتذہ شامل ہیں ۔
اسلام آباد میں شیخوپورہ کی سکول بس حادثے کا شکار ہونے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ڈی سی شیخوپورہ کو طالبعلموں کے والدین کو صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
کمشنر لاہور کی ہدایت پر ڈی سی شیخورپورہ کی ٹیم اسلام آباد روانہ کردی گئی۔
کمشنرلاہور کہنا ہے کہ شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد انتظامیہ سے بھی رابطہ میں ہے۔ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں۔اے سی شرقپور اور افسران فوری طور پر ٹیچرز اور بچوں کے والدین سے رابطہ کریں۔