ایک نیوز:آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے آر اوز عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے جواب نہ آنے پر الیکشن کمیشن نے بیوروکریسی سے آر اوز لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ملک بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے طور پر تعینات کیا جائیگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو قومی اسمبلی کے حلقوں میں بطور ریٹرننگ افسر تعینات کیا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنرز کو صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا آر او تعینات کیا جائیگا،الیکشن کمیشن ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 859 حلقوں میں الگ الگ آر او لگائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دیگر وفاقی یا صوبائی محکموں سے آر اوز لئے جاسکیں گے،الیکشن کمیشن نے آر اوز، ڈی آر اوز کی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی،الیکشن کمیشن جلد آر اوز،ڈی آر اوز کو تعینات کرنے کی منظوری دے گا،سیاسی جماعتوں نے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لینے کا مطالبہ کیا تھا۔