ایک نیوز:جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔خدیجہ شاہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری مکمل کروائی گی۔
120 سے زائد ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔