ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 138 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار چھ سو 86 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6161 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 69 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2607 مریض رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں گزشتہ روز 6 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1424 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 22 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1328 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 794 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 19 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ساہیوال،سرگودھا، سیالکوٹ، خانیوال، بہاولپور، ننکانہ صاحب، وہاڑی، بہاول نگر، حافظ آباد، چنیوٹ اور لیّہ میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 134 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان کامزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 71 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔