بشریٰ بی بی شادی سے پہلے ہی عمران خان کیساتھ فرار ہوگئی، خاورمانیکا کا عدالت میں بیان

Nov 25, 2023 | 14:00 PM

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے مقامی عدالت میں دوران عدت نکاح پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عدت کے دوران نکاح کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سزا کی استدعا کردی۔ 

خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا۔ خاور مانیکا اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اور شکایت درج کرادی۔ 

درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی۔ خاور مانیکا نے عدالت میں بیان دیا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات تھے، تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا۔ 

خاور مانیکا کے ریکارڈ کروائے گئے بیان کے مطابق دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔ جس کے بعد عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے۔ گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید، خاور مانیکا کا ملازم شامل ہے۔ عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔ 

یاد رہے کہ ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا۔ غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی۔ تاہم اب خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیا۔

مزیدخبریں