ویب ڈیسک: 'صحرا است کہ دریاست تہ بال و پرِ ماست'، پاکستان ایئرفورس میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔ جہاں ایک ہندو پائلٹ آفیسر نے اپنی تربیت مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پائلٹ آفیسر کی شناخت دیو آنند کے نام سے ہوئی ہے۔ جو پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندوپائلٹ ہیں۔ جنہوں نے پائلٹ آفیسر کا کمیشن حاصل کرلیا ہے۔
وہ گزشتہ روز باوقار پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے پاس آؤٹ ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹنڈو باگو سے ہے۔
پاکستانی عوام دیوآنند اور ان کی فیملی کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔