سوات میں سیاحوں کی گاڑی کوحادثہ،جوہرٹاؤن کے3رہائشی جاں بحق

Nov 25, 2023 | 12:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وادی کالام سے واپس آنے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 20افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کالام سے واپس آنے والی گاڑی پشمال کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ  20زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس زرائع کے مطابق زخمی اور جاں بحق سیاحوں کو کالام سول ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، سیاحوں کا تعلق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے بتایا جارہاہے۔

مزیدخبریں