ویب ڈیسک: مشہور سینئر صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان نے ایک حالیہ بیان میں اپنی صحت متعلق بتایا ہے کہ وہ بہت ریکور کرچکے ہیں اور جلد واپس آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ حالیہ بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ السلام و علیکم میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج میں زندہ اور صحیح سلامت ہوں تو یہ سب اللہ رب العزت کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔
اسلام و علیکم
— Imran Khan (@ImranRiazKhan) November 25, 2023
میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج میں زندہ اور صحیح سلامت ہوں تو یہ سب اللہ رب العزت کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔ اللہ رب العزت کے کرم اور فضل سے میں ابتک کافی ریکور کر چکا ہوں اور انشاءاللہ بہت جلد واپس آؤں گا۔ دعاؤں کے علاوہ ایک درخواست…
انہوں نے بتایا کہ اللہ رب العزت کے کرم اور فضل سے میں ابتک کافی ریکور کر چکا ہوں اور انشاءاللہ بہت جلد واپس آؤں گا۔ دعاؤں کے علاوہ ایک درخواست اور ہے کہ کچھ بھی ہوجائے “دل نہیں چھوڑنا” پاکستان زندہ باد۔