یوٹیوبرعادل راجہ، حیدر رضامہدی کا کورٹ مارشل: 14 سال قیدبامشقت کی سزا

Nov 25, 2023 | 11:53 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاک فوج نے یوٹیوبر عادل راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کا کورٹ مارشل کردیا گیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق میجر (ر) عادل فاروق راجہ اور کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کا کورٹ مارشل کردیا گیا ہے۔ جس میں میجر (ر) عادل راجہ کو چودہ سال کی قید بامشقت کی سخت سزا سنا دی گئی جبکہ کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو بارہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزاؤں کے سنائے جانے پر دونوں سابق افسران کے رینکس ضبط کرلیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں سابق فوجی افسران پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا ہے۔ دونوں پر ریاست مخالف اقدامات اور جاسوسی کے الزامات بھی ثابت ہوئے ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں مجرموں کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم پر سزا سنا دی گئی۔

مزیدخبریں