ایک نیوز: چونیاں میں کنگن پور کے ماہی گیر پر قدرت مہربان ہوگئی،ماہی گیرنے دریائے ستلج سے 6فٹ لمبی اور110کلو وزنی مچھلی پکڑ لی۔
تفصیلا ت کے مطابق چونیاں لانے پر دیکھنے والوں کا رش ہو گیا۔ چونیاں کے ماہی گیر نے دریائے ستلج میں جال کے ذریعے 6فٹ لمبی اور 110 کلو گرام وزنی مچھلی پکڑ لی۔جسے وہ فروخت کرنے کیلئے لاہور روانہ ہوگیا۔
ماہی گیر کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے آج تک اتنے وزن کی مچھلی نہیں پکڑی، پہلی بار دریائے ستلج میں اتنی لمبی اور وزنی مچھلی پکڑی گئی ہے۔