اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو: مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اداروں کیخلاف اشتعال انگیز گفتگو: مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Provocative talk against institutions: Maryam Aurangzeb's non-bailable arrest warrant issued

ایک نیوز: اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ ترجمان ن لیگ اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت کی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل کیس کی سماعت کی۔ میں مریم اورنگزیب کو دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ 

عدالت نے میاں جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت میں پیش ہونے پر میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔ جاوید لطیف نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ 

عدالت نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔ تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔