ایک نیوز:ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات سندھ ہائیکورٹ میں منعقد کیے گئے،سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر کی نشست پر 3 امیدوار عبدالوہاب بلوچ، امل خان کاسی اور ریحان عزیز ملک مد مقابل ہیں۔نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار فرحان ضیاء ، محمد آزاد خان اور زبیر احمد آمنے سامنے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر 4 امیدوار تہماس رشید رضوی، سرفراز علی متلو، محمد اجمل اعوان اور محمد عشرت غازی مدمقابل ہیں۔
خزانچی کی نشست پر 2 امیدوار حاکم علی شر اور محمد یاسین شاہد آمنے سامنے ہیں اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 3 امیدوار فیصل احمد ، غلام اصغر پٹھان اور محمد سجاد عباسی مدمقابل ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں 6 ہزار 450 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 60 بوتھ بنائے گئے ہیں،ووٹر حق رائے دہی کا استعمال الیکٹرونک ڈیجیٹل ووٹنگ کے ذریعے کریں گے،پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔