سموگ:لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص،سانس لینا دشوار

سموگ:لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص،سانس لینا دشوار
کیپشن: سموگ:لاہور کا فضائی معیار آج بھی انتہائی ناقص،سانس لینا دشوار

ایک نیوز: حکومتی اقدامات کے باوجود سموگ کی شدت میں کمی نہ آسکی، لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سموگ کے باعث آج بھی دنیا بھر میں تیسرےنمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 230ریکارڈ کیا گیا ہے،شہرکاکم سے کم درجہ حرارت13زیادہ سے زیادہ 24ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکاامکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت کاموجودہ درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ،ہوامیں نمی کاتناسب85فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

شہر کی آلودہ فضا میں سانس لینا بھی محال ہے، سموگ کے باعث شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

انسدادِ سموگ اقدامات کے باعث شہرکے تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گئے۔بازار مارکیٹیں ،سینما سہہ پہر 3بجےکے بعد کھولے جاسکیں گئے۔

لاہور میں اتوار کو مال روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، صرف سائیکل سواروں کو اجازت ہوگی۔