ایک نیوز:سموگ کا باعث بننے والے سیف سٹی کے نشانے پر،سیف سٹی نے 130 سے زائد دھواں چھوڑتے عناصر کی نشاندہی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 95 خطرناک دھواں چھوڑتی گاڑیاں،شہر کے 21 مقامات پر کوڑے کو آگ لگانے والوں کی رپورٹ متعلقہ محکموں کو بھجوا دی گئی،کیمروں کی مدد سے 16 مقامات پر دھواں چھوڑنے اور سموگ کا باعث بننے والی چمنیوں، بھٹوں ودیگر کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ کیمروں میں آگ لگانے اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کر دیئےہیں،لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراؤں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے،سیف سٹی جرائم کی روک تھام کیساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے،شہری اپنے ارد گرد سموگ پھیلانے والوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔