ڈیفنس کارحادثہ:ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ

Nov 25, 2023 | 10:04 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ، ملزم افنان کی جانب سے جسمانی ریمانڈکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے جسمانی ریمانڈکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ملزم افنان شفقت جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ، ملزم کی جانب سے وکیل نے درخواست تیار کرلی گئی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کم عمر ہے تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے، فری اینڈ فئیر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت انسداد دہشتگری کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگری کی خصوصی نے ملزم کا مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔

مزیدخبریں