ایک نیوز: سموگ کی روک تھام کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے 25 اضلاع میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں آج بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ تمام شہروں میں مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی اور اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ کے کچھ اضلاع میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا، جبکہ بارش سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں صبح کے وقت سموگ اور دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔