اٹک:کارٹریلر سےٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Nov 25, 2023 | 09:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اٹک میں ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک میں فتح جنگ انٹرچینج کے قریب کار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار کی باڈی کاٹ کر نعشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

مزیدخبریں