ایک نیوز: فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹس (FGEIs) کے طلباء و طالبات نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ وفد میں اساتذہ سمیت 150 طلباء و طالبات شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ کو ٹینکوں اور مختلف ہتھیاروں کی خصوصیات اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ طلبہ نے اے پی سی اور ٹینک پر فن رائیڈ بھی لی۔
طلبہ نے ٹریننگ سٹاف کے زیر نگرانی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی سمجھا۔ بچوں نے مختلف ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی موثر آگاہی اور تربیت کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
شرکاء نے عسکری زندگی کو سمجھنے کا زبردست موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ''آج ہم نے پورا دن آرمی کے ساتھ گزارا اور ہم بہت لطف اندوز ہوئے''۔ ''ہم بھی انشااللہ آرمی میں جائیں گے اور ملک کی حفاطت کریں گے''۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ''آج کا دن بہت بہترین تھا، ہم نے ٹینکس اور دیگر ہتھیاروں کے بارے میں بہت کچھ جانا اور رائیڈ بھی لی''۔ ''آج کا دن بچوں کے لیے بہت معلوماتی اور اچھا دن تھا''۔