بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری 

Nov 25, 2023 | 08:50 AM

ایک نیوز: حکومتی ایماء پر ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے۔

7 ستمبر سے 31 اکتوبر کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک بھر سے 34 بلین روپے وصول اور 125,142 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ماہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2023 تک بجلی چوری کے باعث ہونے والے نقصانات میں 12 بلین روپے کی کمی واقع ہوئی۔

یکم نومبر سے 19 نومبر تک 14,769 افراد کی گرفتاری جبکہ 36,547 ملین روپے کی وصولی کی جا چکی ہے۔

یکم نومبر سے 19 نومبر کے اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد سے 98 افراد گرفتار اور 175 ملین روپے وصول کیے گئے۔

مجموعی طور پر گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان سے 1617 افراد گرفتار جبکہ 1439 ملین روپے وصول ہوئے۔ 

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن میں پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے مجموعی طور پر 121 افراد گرفتار اور 5520 ملین روپے وصول کیے گئے۔

متعلقہ ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں