ہاررفلم میں فیصل قریشی اورسونیاحسین ایک ساتھ جلوہ گرہونےکوتیار

ہاررفلم میں فیصل قریشی اورسونیاحسین ایک ساتھ جلوہ گرہونےکوتیار
کیپشن: Faisal Qureshi and Sonia Hussain are all set to star together in a horror film

ویب ڈیسک:آئندہ سال اداکارفیصل قریشی اورسونیاحسین ایک ہاررفلم میں جلوہ گرہونگے۔
تفصیلات کےمطابق سال2024میں اداکار فیصل قریشی اپنی دو فلموں کے ساتھ انٹری دیں گے جس میں ابو علیحہ کی پنجابی کامیڈی فلم ”مینگو جٹ“اور ہدایتکار رافع راشدی کی کینیڈین پاکستانی ہارر فلم ”دیمک“شامل ہیں۔
وہیں رواں سال فلم دادل میں لیاری کی باکسر کا کردار نبھانے والی اداکارہ سونیا حسین بھی اگلے برس”دیمک“ میں فیصل قریشی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔
نجی چینل سےگفتگوکرتےہوئے ہدایتکار رافع راشدی نے بتایا کہ”فلم حقیقی کہانی پر مبنی ہے جسے عائشہ مظفر نے لکھا ہے، یہ کہانی ایک فیملی کے ساتھ رونما ہونے والے عجیب و غریب واقعات کی عکاسی کرتی ہے جو پراسرار مخلوق کے زیر اثر ہے البتہ اس فیملی کا واسطہ اس مخلوق سے کیسے پڑتا ہے اس کے لیے آپ کو فلم ریلیز ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا“۔
فلم کی کاسٹ پر بات کرتے ہوئے ہدایتکار نے بتایا کہ”جس وقت ڈرامہ سیریل بادشاہ بیگم میں ہدایتکاری کے فرائض نبھائے تھے اس وقت سے فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش تھی جو کہ اب پوری ہوگئی البتہ جب انہیں اسکرپٹ سنایا تو انہوں نے اپنے کردار کے بارے میں تفصیلات پوچھیں، میں نے انہیں واضح کیا کہ یہ ایسے آدمی کا کردار ہے جو کسی بھی قیمت پر اپنے گھروالوں کو نقصان پہنچتے نہیں دیکھ سکتا جس طرح ہم ہالی ووڈ کی ہارر فلموں میں مرکزی کردار کو اپنی فیملی کو بچاتے دیکھتے ہیں، اس کے بعد فیصل کو (وی ایف ایکس) گرافکس دکھائیں جو ہم نے کینیڈین ٹیم سے تیار کروائی تھیں، یہ خاکے پراسرار مخلوق کے تھے جن کو دیکھنے کے بعد فیصل نے فوراً فلم کرنے کی حامی بھرلی“۔
انہوں نےمزیدکہاکہ ”اسی طرح سونیا نے بھی اسکرپٹ سنا جو انہیں پسند آیا اور انہوں نے بھی فلم میں کام کرنے کے لیے ہاں کردی، سونیا”دیمک“میں فیصل کی اہلیہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کی مزیدکاسٹ میں ثمینہ پیردازہ، فیصل قریشی کی ماں کا کردار کریں گی جب کہ جاوید شیخ، بشری انصاری اور ثمن انصاری بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔