بہاولنگر:ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثےکاشکار،2جاں بحق،3زخمی

بہاولنگر:ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثےکاشکار،2جاں بحق،3زخمی
کیپشن: Bahawalnagar: Elite Force vehicle accident, 2 killed, 3 injured

ایک نیوز:ایلیٹ فورس کی گاڑی حادثےکاشکارہونےسےدوجوان جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق بہاولنگرکےعلاقےروجھانوالی موڑکےقریب ایلیٹ فورس کی گاڑی سیم نہرمیں جاگری،گاڑی کوحادثہ شدیددھندکےباعث پیش آیا،حادثےکےنتیجےمیں دوجوان جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
پولیس کےمطابق گاڑی حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں حوالدارکاشف اورکانسٹیبل رضوان شامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں عبداللہ طارق،محموداورجعفرشامل ہیں۔
پولیس کےمطابق حادثےکاشکارٹیم چھاپامارکارروائی کیلئےجارہی تھی کہ راستےمیں حادثےکاشکارہوگئی ،حادثےمیں مرنےوالوں کی لاشوں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔