ویب ڈیسک:کراچی میں کانگووائرس پھیلنےلگارواں ماہ دوسراکیس سامنےآگیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےشہرکوئٹہ کےبعدکراچی میں بھی خطرناک اورجان لیوا مرض پھیلنےلگارواں ماہ کانگووائرس کادوسراکیس سامنےآگیا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ نےکراچی میں کانگو وائرس کے ایک اورکیس کی تصدیق کردی ہے۔
ترجمان کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 55 سالہ شخص تنولی کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔ کانگو وائرس میں مبتلا شخص کو دو روز قبل جناح ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مریض کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے بعد آج کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت قدرے بہتر ہے۔ محکمہ صحت محکمہ لائیو اسٹاک سے مکمل رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ یہ رواں ماہ کراچی سے کانگو کا دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل متاثرہ شخص علاج کے بعد صحتیاب ہوگیا تھا۔
کراچی:کانگووائرس پھیلنےلگا،رواں ماہ دوسراکیس سامنےآگیا
Nov 25, 2023 | 03:51 AM