صومالیہ:سیلاب سےتباہی،100افرادہلاک ،لاکھوں بےگھر

صومالیہ:سیلاب سےتباہی،100افرادہلاک ،لاکھوں بےگھر
کیپشن: Somalia: Devastation by flood, 100 people died, millions homeless

ویب ڈیسک:صومالیہ میں سیلاب نےتباہی مچادی،ہلاکتوں کی تعداد100ہوگئی لاکھوں افرادبےگھرہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق افریقاکےملک صومالیہ میں حال ہی میں آنےسیلاب نےتباہی مچادی جس سےمعمولات زندگی متاثرہوگی قدرتی آفت کےنتیجےمیں لاکھوں افرادبےگھرہوگےہیں اورفصلوں کوبھی کافی بڑےپیمانےپرنقصان پہنچاہے۔جس سےملک میں خوراک کےمسائل پیداہونےکاخطرہ بھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک سالی کے بعد اب ایک اور قدرتی آفت نے افریقا کے مختلف علاقوں کو گھیر لیا ہے جہاں صومالیہ میں ان دنوں بدترین سیلاب آیاہواہے جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح تباہ ہوگیاہے۔
حکومت کا کہنا ہےکہ سیلاب کی وجہ سے2 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب سے تقریباً100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی صومالیہ میں ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی تھی اور بتایا جارہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 7 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے جب کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین تباہ ہوگئی اور سیلاب میں پل بھی بہہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال کے اپریل تک صومالیہ میں ایسی ہی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔