عارضی جنگ بندی،دوبارہ شدت سےحملہ کریں گے،اسرائیل

Nov 25, 2023 | 02:41 AM

 ویب ڈیسک: اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف عارضی جنگ بندی کے بعد لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہو جائے گی، ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےشروع ہونےوالی جنگ میں عارضی طورپرچاردن کاوقفہ کیاگیاہےاسرائیلی دہشتگردی سےاب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی نےجارحیت سےغزہ کوکھنڈربنادیاہے۔
اسرائیلی وزیردفاع کااپنےفوجیوں سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کا یہ مختصر وقفہ ہے، عارضی جنگ بندی کے بعد لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہو جائے گی، ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالیں گے، جنگ مزید2 ماہ اور جاری رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب جنگ بندی معاہدے سے پہلے اسرائیل نے بربریت کا سلسلہ جاری رکھا، صیہونی فوج نے گزشتہ24 گھنٹوں میں غزہ پر300 سے زائد حملے کیے، شیخ رضوان میں بمباری سے ایک ہی گھر کے10 افراد شہید ہو گئے، اس کے علاوہ جبالیہ، رفاہ، خان یونس اور نصائرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ جنگ بندی میں قطرنےاہم کرداراداکیاہےقطرنےثالث کےطورپردونوں ملکوں میں یرغمالیوں کی رہائی اورچاردن کی جنگ بندی کامعاہدہ کرایاہے۔

مزیدخبریں