شجاع آبادمیں بھائی کےقتل کےشبہ میں دیورنےبھابی کی جان لےلی۔
تفصیلات کےمطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے حویلی والے پر بھائی کو قتل کرنے کے شبہ پر دیور نے بھابھی کی جان لے لی۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورمقتولہ کی شناخت30 سالہ ثمینہ کےنام سےہوئی،مقتولہ کودیورنےفائرنگ کرکےقتل کردیاملزم وقوعہ کےبعدموقع واردات سےفرارہوگیا۔
پولیس کےمطابق موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےتحقیقات کاآغازکردیاگیاہےملزم کی تلاش کیلئےچھاپےمارٹیمیں تیارکردی گئی ہےجلدملزم پولیس کی گرفت ہوگالاش کوتحویل میں لےکرضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔