ویب ڈیسک:ماہرین کاکہنا ہے کہ ڈیری اشیاء میں پایا جانے والا مرکب جسم کو کینسر کے خلاف حفاظت میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
سائنس دانوں نے گائے اور بھیڑ کے گوشت اور ڈیری اشیاء میں ٹرانس-ویکسینک ایسڈ (ٹی وی اے، ایک فیٹی ایسڈ) دریافت کیا ہے جو مدافعتی خلیوں کے رسولیوں کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ مریض جن کے خون میں ٹی وی اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ امیونوتھراپی کو زیادہ بہتر ردِ عمل دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ مرکب کینسر کے مطبی علاج کے لیے بطور غذائی سپلیمنٹ کام میں لایا جا سکتا ہے۔
امریکا کی یونیورسٹی آف شیکاگو کے پروفیسر جِنگ چین کے مطابق ایسے متعدد مطالعے ہیں جن میں غذا اور انسانی صحت کے درمیان تعلق کو جاننے کی کوشش کی گئی ہے اور متعدد اقسام کی غذائیں کھانے کی وجہ بنیادی نظام کو سمجھنا بہت مشکل رہا ہے۔ لیکن محققین اپنی توجہ صرف غذا سے نکلنے والے اجزاء اور میٹابولائٹس پر رکھیں تو وہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح یہ عضویات اور امراضیات کو متاثر کرتے ہیں۔