راولپنڈی: پی ٹی آئی جلسے کا مرکزی اسٹیج رحمان آباد لگانے پر اتفاق 

راولپنڈی: پی ٹی آئی جلسے کا مرکزی اسٹیج رحمان آباد لگانے پر اتفاق 
کیپشن: Rawalpindi: Agreed to set up the main stage of PTI Jalsa in Rahmanabad(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف اور راولپنڈی کی پولیس انتظامیہ کے درمیان مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کا راولپنڈی کے سی پی او آفس میں اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شبلی فراز، عمرایوب، علی نواز اعوان شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اورپولیس کے اجلاس میں سیکیورٹی اور جلسے کے نئے مقام پر بات ہوئی اور جلسے کا مرکزی اسٹیج رحمان آباد پر لگائے جانے پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی جلسے کی سیکیورٹی کے انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 8500 پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔